لاہور (این این آئی )گلوکارہ حمیرا چنانے کہا ہے کہ آ ج بھی فلم انڈسٹر ی میںاچھے ڈائریکٹر اور رائٹر موجو د ہیں مگر انہوں نے کسی مصلحت کے تحت اپنے آپ کو فلم انڈسٹر ی سے علیحد ہ کر رکھا ہے جب تک یہ سینئر لو گ دوبارہ سے فلم انڈسٹر ی میں واپس نہیں لو ٹیں گے اس وقت تک انڈسٹر ی اپنے مقام پر نہیں آ سکتی‘ انڈسٹری ترقی کرے گی تو گلوکار بھی خوشحال ہونگے ۔ایک انٹر ویو میں انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات میں چند ایک لوگ ہیں جو اچھا کام کر رہے ہیںمگران سے وہ توقعات پوری نہیں ہو سکتیں جو انڈ سٹر ی کی مو جودہ حالا ت میں ضرورت ہے باقی جو لوگ کام کر رہے ہیں وقت کے ساتھ ساتھ انکے جذبے بھی ماند پڑ رہے ہیں جس سے مو سیقی کو بھی بڑا نقصا ن اٹھانا پڑا ہے اور کئی گلوکاربے روز گا ر ہو کر گھر میں پڑ ے ہیں۔اس سلسلے میں اربا ب اختیار کو فوری توجہ دینے کی ضرورت ہے۔
فلم انڈسٹر ی میں اچھے رائٹر علیحدگی اختیار کئے ہوئے ہیں:گلوکار حمیرا چنا
Oct 07, 2012