چور لیگی رہنما کے گھر کا صفایا کر گئے

حافظ آباد (نمائندہ نوائے وقت) مسلم لیگ (ن) لائرز فورم کے ضلعی صدر عنصر محمود دھوتھڑ کے گھر سے نامعلوم چور ساڑھے 3لاکھ روپے، 10تولے زیورات اور دیگر قیمتی سامان چرا لے گئے۔ عنصر محمود دھوتھڑ ایڈووکیٹ اپنے گاﺅں گئے ہوئے تھے رات کے وقت چور ٹیچرز کالونی میں واقع انکے گھر کے تالے توڑ کر داخل ہوئے جہاں سے وہ ساڑھے 3لاکھ روپے نقدی، 10 تولے زیورات، ایک لیپ ٹاپ اور دیگر قیمتی سامان لوٹ کر فرار ہو گئے۔ تاحال پولیس ملزمان کا سراغ نہ لگا سکی ہے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...