لاہور (پ ر) مرکزی جمعیت اہلحدیث پنجاب کے امیر پروفیسر حافظ عبدالستار حامد نے کہا کہ مرکزی جمعیت اہلحدیث کے رہنما ڈاکٹر طاہر عاصم کنجاہی کا قتل پاکستان کو فرقہ واریت کی دلدل میں دھکیلنے کی سازش ہے۔ امن کی خواہش کو ہماری کمزوری نہ سمجھا جائے۔ ہم بین الاقوامی حالات میں پاکستان میں کسی قسم کے ہنگامہ آرائی نہیں چاہتے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈاکٹر طاہر عاصم کنجاہی کی نماز جنازہ کے موقع پر کارکنان اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہم گجرات پولیس کو دو دن کا الٹی میٹم دیتے ہیں اگر دو دن میں ڈاکٹر طاہر عاصم کے قاتلوں کو گرفتار نہ کیا گیا تو گجرات بلاک کر دیں گے اور اس کی ساری ذمہ داری گجرات پولیس کے سر ہو گی۔ اس کے بعد اگلے مرحلے میں پنجاب بھر میں احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ شروع کر دیا جائے گا۔
”2 دن میں طاہر عاصم کے قاتل گرفتار نہ ہوئے تو گجرات بلاک کر دینگے“
Oct 07, 2012