پوپ بینڈکٹ کے باورچی کو چوری کے الزام میں 18 سال قید، پوپ معاف کر سکتے ہیں: ترجمان ویٹی کن

ویٹی کن سٹی (اے پی پی) ویٹی کن کے ترجمان نے توقع ظاہر کی ہے کہ پوپ بینڈکٹ اپنے سابق باورچی کو معاف کر سکتے ہیں۔ ہفتہ کو ویٹی کن کی عدالت نے پوپ بینڈکٹ کے سابق باورچی کو حساس دستاویزات کی چوری کے الزام میں 18 سال قید کی سزا کا حکم سنایا تھا۔ عدالتی فیصلہ کے بعد ویٹی کن کے ترجمان پاﺅلو گیرٹیل نے اخبار نویسوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پوپ جو دنیا کی سب سے چھوٹی شہری ریاست کی سپریم اتھارٹی ہیں، ممکنہ طور پر اپنے سابق باورچی کی سزا معاف کر سکتے ہیں۔ سابق باورچی نے تسلیم کیا کہ اس نے انتہائی حساس دستاویزات چوری کر لئے تھے جن میں ویٹی کن کے کاروباری معاہدوں میں جعلسازی کے حوالہ سے بھی دستاویزات تھیں۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...