ان کے بعض کرم فرما نہیں چاہتے تھے کہ وہ وزیراعظم بنیں کیونکہ وزیراعظم کے لیے نامزدہونے کے بعد ان کے خلاف ایفیڈرین کیس کھول دیا گیا۔ وفاقی وزیرمخدوم شہباب الدین

ایکسپو سنٹرلاہورمیں ہاتھ سے بنے قالینوں کی بین الاقوامی نمائش کے افتتاح کے موقع پرمیڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے مخدوم شہاب الدین نے کہا کہ انہوں نے ہی ایفی ڈرین کیس کی محکمانہ انکوائری کا حکم دیا تھا اوراے این ایف کواس کیس میں شامل کرنے کا بھی کہا تھا۔ انہوں نے کہا کہ ان کے بعض کرم فرما نہیں چاہتے تھے کہ وہ وزیراعظم بنیں۔ مخدوم شہاب الدین نے پیپلزپارٹی میں اختلافات کی خبروں کی تردید بھی کی۔ اس موقع پرانہوں نے کہا کہ ہاتھ سے بنے ہوئے قالینوں کی برآمد کے حوالے سے ایکسپورٹرز انہیں اپنے مسائل سے آگاہ کریں گے تووہ ان کے حل کے لیے سنجیدگی سے اقدامات کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہاتھ کے بنے قالینوں کی برآمد سے ملک کوزرمبادلہ حاصل ہوگا اورملک میں خوشخالی آئے گی

ای پیپر دی نیشن