مصری نژاد اسلامی مبلغ ابوحمزہ سمیت پانچ مبینہ دہشتگردوں کوامریکی عدالتوں میں پیش کردیا گیا۔

Oct 07, 2012 | 18:59

خصوصی رپورٹر

ابو حمزہ کو تھوڑی دیر کے لیے نیو یارک کی ایک عدالت میں پیش کرنے کے بعد حراست میں لے لیا گیا۔اسی عدالت میں عادل عبدل باری اور خالد الفواز پہلے ہی اپنے اوپر لگائے گئے الزامات سے انکار کر چکے ہیں۔ اس سے قبل بابر احمد اور طلحہٰ احسن نے عدالت میں اپنے اوپر لگائے گئے الزامات سے انکارکیا، غیرملکی میڈیا کے مطابق ابو حمزہ نے اپنے اوپرلگائے گئے گیارہ الزامات سن کر اس بات کی تصدیق کی کہ عدالتی دستاویزات پرانہی کا نام ہے۔ ابوحمزہ کو پندرہ اکتوبر کو دوبارہ عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

مزیدخبریں