امریکی صدر باراک اوباما کی انتخابی مہم اورڈیموکریٹک اتحادیوں نے صدارتی منصب پران کے دوبارہ انتخاب کے لیے ریکارڈ فنڈزجمع کرلیے۔

ستمبر کے مہینے میں اوباما کی انتخابی مہم اور ڈیموکریٹک کی جانب سے جمع کیے گئے فنڈز کا حجم ایک سواکیاسی ملین ڈالر رہا ہے جودوہزاربارہ کی مہم کے لیے اب تک اعلان کردہ سب سے بڑی رقم ہے۔غیرملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق ان فنڈز اور شرح بے روزگاری کے بارے میں نئی رپورٹ نے ریپبلکن صدارتی امیدوار مِٹ رومنی کے ساتھ ہونے والے مباحثے میں اوباما کی ناقص کارکردگی پرکافی حد تک پردہ ڈال دیا ہے۔ انتخابی مہم کے لیے فنڈزکے نئے ریکارڈ کی ایک وجہ ستمبر میں ہونے والا پارٹی کا کنونشن بھی رہا ہے۔

ای پیپر دی نیشن