امدادی سامان لے جانے والی کشتی کواٹلی کی بندرگاہ نیپلزسے غزہ کے لیے روانہ کیا گیا ہے۔ ترپن میٹرلمبی کشتی پرفلسطینی شہریوں کے لیے جان بچانے والی ادویات ،رضا کار اورسامان موجود ہے۔ کشی دو ہفتے کا سفر طے کر کے غزہ کی بندرگاہ پر پہنچے گی۔ دوسری جانب اسرائیل کا کہنا ہے کہ فلسطین میں ہتھیاروں کی اسمگلنگ روکنے کے لیے اسرائیلی نیوی کا سی بورن غزہ کی پٹی پرپہنچا دیا گیا ہے۔
اٹلی نے انسانی بنیادوں پرغزہ کے متاثرین کے لیے امدادی سامان بجھوا دیا، بندرگاہ پردرجنوں افراد نے سامان لے جانے والی کشتی کوروانہ کیا
Oct 07, 2012 | 19:13