کولمبو میں کھیلے گئے میچ میں آسٹریلیا نےپہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ بیس اوورز میں چاروکٹوں کے نقصان پر ایک سو بیالیس رنز بنائے۔
جیس کیمرون نے پینتالیس رنز کی نمایاں اننگز کھیلی۔ ایلیسا ہیلی چھبیس، میگ لیننگ پچیس اور لیزا سٹالکار نے تئیس رنز بنائے۔
انگلینڈ کی جانب سے ہولی کولون نے دو وکٹیں حاصل کیں۔
جواب میں انگلش ٹیم مقررہ اوورز میں نووکٹوں کے نقصان پر ایک سو اڑتیس رنز بنا سکی۔
اوپننگ بلےباز چارلیٹ ایڈورڈز اٹھائیس رنز کیساتھ سرفہرست رہیں۔ سارہ ٹیلر اور جینی گن نے انیس،انیس رنز کی اننگز کھیلی۔
کینگروز کی جانب سے جیس جوناسن نے تین کھلاڑی آؤٹ کئے جبکہ لیزاسٹالکار اور جولی ہنٹر نے دو،دو وکٹیں حاصل کیں۔
آسٹریلوی ٹیم کا یہ دوسرا ٹائٹل ہے، آسٹریلیا اس سے قبل دوہزار دس میں بھی یہ اعزاز اپنے نام کرچکا ہے۔
ویمنزٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے فائنل میں دفاعی چیمپئن آسٹریلیا نے انگلینڈ کو سنسنی خیزمقابلے کے بعد چار رنز سے شکست دیدی۔
Oct 07, 2012 | 21:35