لاہور (خصوصی نامہ نگار) جمعیت علمائے اسلام (س) کے مرکزی رہنما مولانا ڈاکٹر میاں محمد اجمل قادری نے کہا کہ طالبان سے بامقصد مذاکرات کیلئے وزیراعظم میاں نوازشریف کو خود سے معاملات دیکھنے ہونگے۔ پاکستان مزید خانہ جنگی کا متحمل نہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے شاہ ولی اللہ سوسائٹی کے ماہانہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ پاکستان شریعت کونسل جنرل سیکرٹری مولانا زاہد الراشدی نے مسئلہ شام پر گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ شامی صدر بشار الاسد کے خلاف شروع کی گئی احتجاجی تحریک مسلح جنگ میں بدلنے سے مزید جنگوں کا خدشہ ہے۔ شام کے انقلابیوں کی اکثریت کا نعرہ ”چہرہ نہیں نظام بدلو“ ہے۔ عوام نفاذ شریعت کے خواہاں ہیں۔ عالمی طاقتوں کو ان کی خواہش کا احترام کرنا چاہیے۔ اجلاس سے مولانا عبدالرﺅف فاروقی‘ مولانا عاصم مخدوم‘ پروفیسرکامران وحید‘ حافظ عمیر عبدالہادی‘ مولانا عبدالمجید توحیدی نے بھی خطاب کیا۔
”طالبان سے مذاکرات کیلئے معاملات نوازشریف کو خود دیکھنا ہونگے“
Oct 07, 2013