لاہور (خبر نگار) مسلم لیگ (ن) کی رکن صوبائی اسمبلی حنا پرویز بٹ نے کہا کہ نوازشریف ہی پاکستان کو سنگین بحرانوں سے نکال کر دنیا کے ترقی یافتہ ممالک کی صف میں کھڑا کر سکتے ہیں۔ مسلم لیگ (ن) کی حکومت صنعتی شعبہ کی بحالی اور ترقی کیلئے انقلابی اقدامات کر رہی ہے۔ سرمایہ کاری اور کاروبار کیلئے بزنس فرینڈلی پالیسیاں مرتب کی جارہی ہیں جس سے غیرملکی سرمایہ کاروں کو پاکستان میں سرمایہ کاری پر راغب کرنے میں مدد ملے گی۔