گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی) گوجرانوالہ میں8 ماہ قبل قتل ہونیوالے نوجوان کے ورثاءنے وزیراعلیٰ پنجاب کی آمد پر احتجاج کیا، فریاد سنانے کیلئے گاڑی کی جانب بڑھنے والی خواتین کو سکیورٹی اہلکاروں نے روک لیا، شہباز شریف گاڑی سے اتر کر خواتین کے پاس پہنچ گئے اور مقتول کی بیوی کو پولیس افسرکی گاڑی میں بٹھا کر ساتھ لے گئے۔ بیوہ آسیہ بی بی سے تفصیلات جاننے کے بعد اسے داد رسی کے لئے لاہور بلا لیا ہے۔