چمن (نوائے وقت رپورٹ) چمن میں پاک افغان سرحد پر باب دوستی کو آج کھول دیا جائیگا۔ نجی ٹی وی کے مطابق قبائلی عمائدین اور افغان حکام کے درمیان مذاکرات کامیاب ہو گئے۔ ایف سی کے کمانڈنٹ کرنل علی حیدر نے بتایا کہ افغان حکام نے دہشت گردی کی روک تھام کیلئے موثر اقدامات کی یقین دہانی کرائی ہے۔