نئی دہلی (این این آئی) بھارت کے جنوب میں تلنگانہ کے نام سے ایک نئے صوبے کے قیام کے اعلان کے بعد بھارتی ایوانوں میں افراتفری پھیل گئی۔ احتجاجاً دو وفاقی وزراءنے استعفیٰ دےدیا۔بھارتی ٹی وی کے مطابق وفاقی کابینہ کی جانب سے جنوبی ریاست آندھرا پردیش میں تلنگانہ کے نام سے نئے صوبے کی منظوری کے بعد سیاحت کے وفاقی وزیر کے چیرن جیووی اور انسانی وسائل کی ترقی کے نگران وزیر ایم ایم پلّم راج±و نے احتجاجاً استعفیٰ دے دیا ہے جبکہ چار دیگر وزراءنے بھی مستعفی ہونے کی دھمکی دی ہے۔ بھارتی حکومت کے مطابق نئے صوبے میں آندھراپردیش کے تیلگو اکثریتی علاقے اور بھارت کا چوتھا بڑا شہر حیدرآباد دکن شامل ہوگا۔ تلنگانہ صوبے کے حامیوں کا دعویٰ ہے کہ آندھرا پردیش میں اب تک جتنی بھی ترقی ہوئی ہے اس میں تلگانہ کے اکثریتی علاقے کو نظر انداز کیا گیا۔
بھارت: تلنگانہ کے نام سے نئے صوبے کاقیام، بھارتی ایوانوں میں افراتفری، دو وزراءمستعفی
Oct 07, 2013