دنیا بھر میں مشروم کی 1599 اقسام پائی جاتی ہیں: تحقیق

Oct 07, 2013

اسلام آباد(اے پی پی) دنیا بھر میں مشروم (کھمبیوں) کی 1599 اقسام پائی جاتی ہیں۔ ان میں سے کچھ کھانے کے قابل ہوتی ہیں جبکہ کچھ زہریلی ہوتی ہیں۔ پاکستان میں کھمبیوں کی 56 مختلف اقسام کھانے کے قابل ہیں جن منیں سے 4 بلوچستان، 3 سندھ، 5 پنجاب اور 44 اقسام خیبر پختونخوا اور آزاد کشمیر میں پائی جاتی ہیں۔ پاکستان میں اعلیٰ معیار کے اویسٹر مشروم بھی دستیاب ہیں جن کی مزید درجہ بندی سفید، سنہری، گلابی اور سرمئی اویسٹر مشروم کے ناموں سے کی جاتی ہے۔ مشروم میں پروٹینز، وٹامن بی، ڈی، تھیامن، ربوفلوکسن اورنیا سین پائے جاتے ہیں جبکہ ان میں پوٹاشیم ، سیلیسئم اور زنک کی بھی وافر مقدار موجود ہوتی ہیں جو انسانی صحت کےلئے انتہائی مفید ہے۔

مزیدخبریں