لاہور( این این آئی) گلوکار عارف لوہار نے کہا ہے کہ میں جتنا چاہے شہرت کی بلندیوں پر پہنچ جائوں لیکن اپنے والد کے مقام کو نہیں پہنچ سکتا ‘ میں نے ہمیشہ یہی کوشش کی ہے کہ ایسا کوئی بھی کام نہ کروں جس سے میرے مرحوم والد کے نام پر کوئی حرف آئے ‘ دنیا کے جتنے بھی ممالک میں گیا ہوں وہاں کے رہنے والوں نے میر ے والد کا فن کے حوالے سے ضرور تذکرہ کیا ہے جو میرے لئے انتہائی فخر کی بات ہے ۔