میانمار: لڑکی سے زیادتی، مسلمان سراپا احتجاج، بودھوں نے 8 گھر جلا دیئے

میانمار: لڑکی سے زیادتی، مسلمان سراپا احتجاج، بودھوں نے 8 گھر جلا دیئے

منامہ (آئی این پی+ اے پی پی) میانمر میں مسلمانوں کے گھروں کو جلا دیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق میانمر کے مسلمانوں کے خلاف بودھ مت شدت پسندوں کے حملے تیز ہو گئے ہیں۔ پولیس افسر کے مطابق مسلمانوں کی ریاست راکھین کی کیانگ گونے بستی میں کچھ شدت پسندوں نے ایک مکان میں گھس کر لڑکی کو جنسی تشدد کا نشانہ بنایا۔ اس واقعہ کے خلاف روہنگیا مسلمانوں کے افراد سڑکوں پر نکل آئے۔ شدت پسندوں نے مسلمانوں کے 8گھروں کو آگ لگا دی۔ میانمار پولیس نے مسلم کش فسادات میں ملوث ہونے کے الزام میں 2خواتین سمیت 44 افراد کو گرفتار کر لیا۔ اتوار کو عالمی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق مغربی میانمار میں ہونے والے مسلم کش فسادات کے بعد پولیس نے بلآخر تحقیقات کا عمل شروع کر دیا ہے۔ حالیہ فسادات کے نتیجے میں 8افراد ہلاک اور سینکڑوں افراد بے گھر ہو گئے تھے، میانمار میں 2012 سے اب تک بدھ، مسلم فسادات میں ڈھائی سے زائد افراد جاں بحق اور لاکھوں بے گھر ہو چکے ہیں۔
میانمار

ای پیپر دی نیشن