لاہور (نیٹ نیوز) جنرل اشفاق پرویز کیانی اپریل 1952ءکو جہلم میں پیدا ہوئے۔ 1971ءمیں انہوں نے بلوچ رجمنٹ کے تحت پاکستان ملٹری اکیڈمی سے کمشن حاصل کیا۔ وہ فورٹ بیننگ (امریکہ) کمانڈ اینڈ سٹاف کالج کوئٹہ، کمانڈ اینڈ سٹاف کالج فورٹ لیون ورتھ (امریکہ) ایشیا پیسفک سینٹر فار سکیورٹی سٹڈیز ہوائی (امریکہ) اور نیشنل ڈیفنس کالج اسلام آباد کے گریجویٹ ہیں۔ انہیں کمانڈ، انسٹرکشنل اور سٹاف تقرریوں میں وسیع تجربہ حاصل ہے۔ وہ انفنٹری بٹالین، انفنٹری بریگیڈ، انفنٹری ڈویژن اور کورز کے کمانڈر رہے۔ وہ سکول آف انفنٹری اینڈ ٹیکٹس کوئٹہ، آفیسر ٹریننگ سکول منگلا، کمانڈ اینڈ سٹاف کالج کوئٹہ اور نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی اسلام آباد کی فیکلٹی میں رہے۔ چیف آف سٹاف کور کے علاوہ وہ ڈائریکٹر جنرل ملٹری آپریشنر رہے، اس کے علاوہ وہ ڈی جی آئی ایس آئی بھی رہے۔ ان کی خدمات پر انہیں نشان امتیاز (ملٹری) اور ہلال امتیاز دیا گیا۔ وہ گالف کے کھلاڑی بھی ہیں ان کا ایک بیٹا اور ایک بیٹی ہے۔ اے این این کے مطابق 2001ءاور 2002ءمیں جب پاکستان اور بھارت کے درمیان سخت کشیدگی تھی، اس وقت جنرل کیانی ڈائریکٹر جنرل ملٹری آپریشن تعینات رہے، سابق نان کمشنڈ فوجی افسر کے بیٹے اشفاق پرویز کیانی کو فوج میں پیشہ ور جرنیل کے طور پر جانا جاتا تھا۔ امریکی فوج میں ان کی خاصی جان پہچان ہے۔ پرویز مشرف نے آرمی کا عہدہ چھوڑنے سے قبل جنرل کیانی کواپنا جانشین مقرر کیا تھا، 28 نومبر 2008ءکو صدر مشرف کے وردی اتارنے کے ساتھ ہی راولپنڈی میں رنگارنگ تقریب میں جنرل کیانی چیف آف آرمی سٹاف کے عہدے پر فائز ہوگئے جہاں مشرف نے چیف کی چھڑی کیانی کو تھمائی، جب وکلاءاور اپوزیشن جماعتوں نے لانگ مارچ کیا۔ اس دوران جنرل کیانی کے پاس اپنے پیشروﺅں کی طرح میرے عزیز ہم وطنوں کہنے کا بہترین موقع تھا لیکن سیاسی حلقوں کے بقول جنرل کیانی نے اس سے اجتناب کیا۔
جنرل کیانی/بائیوگرافی
جنرل کیانی اپریل 1952 کو پیدا ہوئے71ءمیں کمشن حاصل کیا، 28 نومبر 2008ءکو آرمی چیف بنے
جنرل کیانی اپریل 1952 کو پیدا ہوئے71ءمیں کمشن حاصل کیا، 28 نومبر 2008ءکو آرمی چیف بنے
Oct 07, 2013