بٹل سیکٹر میں بھارتی فوج کی پھر بلااشتعال فائرنگ، 2 افراد زخمی

بٹل سیکٹر میں بھارتی فوج کی پھر بلااشتعال فائرنگ، 2 افراد زخمی

Oct 07, 2013

راولاکوٹ (نوائے وقت نیوز) بھارتی فوج نے ایک مرتبہ پھر ایل او سی کی خلاف ورزی کی ہے، راولا کوٹ کے بٹل سیکٹر میں بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ سے 2 افراد زخمی ہو گئے ۔ بھارتی فوج کی جانب سے لائن آف کنٹرول کی مسلسل خلاف ورزی کا سلسلہ جاری ہے۔ گذشتہ روز بھارتی فوج کی جانب سے راولا کوٹ کے بٹل سیکٹر میں ایک پاکستانی دیہات ٹب پر بلااشتعال فائرنگ کی گئی جس سے 2 افراد زخمی ہو گئے ۔ زخمیوں کو سی ایم ایچ راولا کوٹ منتقل کر دیا گیا۔ بھارتی فائرنگ سے لائن آف کنٹرول کے قریبی علاقوں میں خوف و ہراس پھیلا ہوا ہے اور لوگ گھروں میں محصور ہو کر رہ گئے ہیں۔
بھارتی فائرنگ

مزیدخبریں