O .... نوازشریف کو لاہور میں کیانی کے فیصلے سے آگاہ کیا گیاO .... کیانی اسی ہفتے الوداعی ملاقاتیں شروع کرینگےO رواں ہفتے ہی نئے آرمی چیف کی تقرری کا امکان

O .... نوازشریف کو لاہور میں کیانی کے فیصلے سے آگاہ کیا گیاO .... کیانی اسی ہفتے الوداعی ملاقاتیں شروع کرینگےO رواں ہفتے ہی نئے آرمی چیف کی تقرری کا امکان

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) قوی امکان ہے کہ آرمی چیف جنرل اشفاق پرویز کیانی اسی ہفتے الوداعی ملاقاتوں کا سلسلہ شروع کررہے ہیں۔ عسکری ذرائع کے مطابق انہیں الوداعی ملاقاتوں کیلئے زیادہ وقت درکار ہے کیونکہ انہوں نے چھ برس فوج کی کمان کی ہے، انہیں سب سے زیادہ گیریژنز کے دورے کرنے پڑیں گے۔ جنرل کیانی کا فوج کے جوانوں اور افسروں سے کمانڈ کے علاوہ ذاتی تعلق بھی رہا ہے۔ انہوں نے فوج کی سربراہی کے دوران بطور خاص جوانوں کی فلاح و بہبود کیلئے متعدد اقدامات کئے اور فوجی تاریخ میں پہلی بار جوانوں کا سال بھی منایا گیا۔ کسی آرمی چیف کی طرف سے پہلے بار اپنی سبکدوش کا اعلان کیا گیا ہے۔ جنرل کیانی نے اپنی مدت ملازمت پوری ہونے سے ایک ماہ سے زائد عرصہ پہلے اپنی سبکدوش کا اعلان کیا۔ یہ بھی پہلی بار ہوا ہے کہ کسی آرمی چیف کے سبکدوشی اتنی طویل مدت تک خبروں، تجزیوں اور قیاس آرائیوں کا موضوع بنا ہو۔ قوی امکان ہے کہ بدلی ہوئی صورتحال میں اب وزیراعظم رواں ہفتہ ہی کسی بھی وقت نئے آرمی چیف کے نام کا اعلان کردیں گے۔ انہوں نے نئے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی کے تقرر کا بھی اعلان کرنا ہے۔ آئی این پی کے مطابق وزیراعظم میاں نوازشریف کو آرمی چیف جنرل اشفاق پرویز کیانی کے ریٹائرمنٹ کے فیصلے کے حوالے سے لاہور میں آگاہ کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم میاں نوازشریف کو اپنی رہائشگاہ رائیونڈ جاتی عمرہ میں جنرل اشفاق پرویز کیانی کی جانب سے ریٹائرمنٹ کے حوالے سے جاری اعلامیہ کے حوالے سے آگاہ کیا گیا۔
کیانی/ نوازشریف

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...