بجلی کی قیمتوں پر نظرثانی کا عمل ایک ہفتے میں مکمل کرلیں گے قائم مقام چیئرمین نیپرا

بجلی کی قیمتوں پر نظرثانی کا عمل ایک ہفتے میں مکمل کرلیں گے قائم مقام چیئرمین نیپرا

کراچی (ثناءنیوز) قائم مقام چیئرمین نیپرا خواجہ محمد نعیم نے کہا ہے بجلی کی قیمتوں پر نظرثانی کا عمل ایک ہفتے میں مکمل کر لیں گے اور کوشش کی جائیگی جتنا زیادہ ہوسکے صارفین کو ریلیف دے سکیں۔ ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا بجلی کی قیمتوں پر نظرثانی سے متعلق وزارت پانی وبجلی کی درخواست پر آج سے کام شروع کردیا جائیگا۔ نیپرا صارفین کو ریلیف دینے کیلئے بجلی تقسیم کار کمپنیوں کی مالی سال 2012-13ءکی ٹیرف درخواستوں پر نظرثانی کے ساتھ ساتھ ان کمپنیوں کی 2013-14ءکی ٹیرف درخواستوں کا جائزہ بھی لے گی۔ صارفین کو کتنا ریلیف مل سکے گا، انکا کہنا تھا اس بارے میں ابھی کچھ کہنا قبل از وقت ہے ، سپریم کورٹ کی طرف سے بجلی قیمتوں کا نوٹس لینے کے بعد وزارت پانی وبجلی نے معاملہ نظر ثانی کیلئے نیپرا کو بجھوا دیا تھا۔
قائم مقام چیئرمین نیپرا

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...