سینٹ قائمہ کمیٹی نے گلگت بلتستان حکومت کو بااختیار بنانے کی سفارش کر دی

اسلام آباد (صباح نیوز) سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے امور کشمیر نے گلگت بلتستان حکومت کو بااختیار بنانے کی سفارش کردی۔کمیٹی کے رکن سینیٹر رحمان ملک نے کہا ہے بھارت اور دیگر بین الاقوامی لابی علاقے پر نظر رکھی ہوئی ہے ۔ گلگت بلتستان کو پاکستان کے دیگر صوبوں کی طرح اختیارات نہ دئیے گئے تو مستقبل میں اس کا خمیازہ بھگتنا پڑے گا۔کمیٹی کا اجلاس پارلیمنٹ ہائوس میں چیئرمین کمیٹی پروفیسر ساجد میر کی صدارت میں ہوا۔ سینیٹر رحمن ملک نے کہا گلگت بلتستان کو دیگر صوبوں کے مساوی اختیارات نہ دئیے گے تو وہ کمیٹی کی رکنیت سے مستعفی ہو جائیں گے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...