لاہور (خبرنگار) پیپلز پارٹی نے این اے 122 میں کل 8 اکتوبر اور این اے 144 اوکاڑہ میں 9 اکتوبر کو جلسہ کرکے اپنی موجودگی کا ثبوت دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ پیپلز پارٹی پنجاب منظور احمد وٹو کی زیرصدارت اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ 8 اکتوبر کو گڑھی شاہو میں انتخابی جلسہ ہوگا جس سے خورشید شاہ، منظور وٹو، اعتزاز احسن، شیری رحمان، قمر زمان کائرہ اور دیگرخطاب کریں گے۔ 9 اکتوبر کو اوکاڑہ میں جلسہ سے منظور وٹو بھی خطاب کریں گے۔ این اے 144 سے پیپلز پارٹی کے امیدوار چوہدری سجاد الحسن، سابق ایم این اے پارٹی کے امیدوارہیں۔