کوئٹہ (آئی این پی)کوئٹہ میں کانگو وائرس قاتل بن گیا ، مزید ایک متاثرہ مریض زندگی کی بازی ہار گیا جبکہ مزید دو متاثرہ مریض ہسپتال پہنچ گئے ، دو افراد کی حالت تشویشناک، ہسپتال میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی۔کوئٹہ میں موت نے کانگو وائرس کی شکل میں پنجے گاڑ لئے اور مہلک وائرس لوگوں کی جان لینے لگا۔ فاطمہ جناح چیسٹ اینڈ جنرل ہسپتال میں ایک مریض دم توڑ گیا۔ ایک روز قبل بھی کانگو وائرس سے متاثرہ دو افراد لقمہ اجل بن گئے۔ ژوب اور افغانستان سے متاثرہ مزید دو مریض ہسپتال پہنچ گئے ، ایک مریض زندگی اور موت کی کشمکش میں مبتلا ہے۔متاثرہ افراد کی بڑھتی ہوئی تعداد کے باعث انتظامیہ نے ہسپتال میں ایمرجنسی نافذ کر دی ہے ۔
کوئٹہ : کانگو وائرس سے متاثرہ ایک اور مریض جاں بحق، تعداد 3 ہوگئی
Oct 07, 2015