قصور: مقدمہ بازی کے تنازعہ پر مخالف اور جائیداد کے تنازعہ پر بڑے نے چھوٹے بھائی کو قتل کر دیا

Oct 07, 2015

قصور(نامہ نگار) سرائے مغل نواح لکھودائر میں معمولی لڑائی کے جھگڑے کے تنازعہ پر ملزمان عاطف اور عاصم نے مقدمہ کے مدعی محمداحمد کے بیٹے شہباز اور بھتیجے یوسف کو ہوروں، مکوں سے تشدد اور فائرنگ کرکے شدید زخمی کر دیا جنہیں طبی امداد کے لئے سول ہسپتال پتوکی لایا جا رہا تھا کہ شہباز زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے راستہ میں دم توڑ گیا۔ اسی طرح گنڈا سنگھ والا کے نواح موضع بیٹو میں گھر کے بٹوارے کے تنازعہ پر بڑے بھائی خالد نے چھوٹے بھائی جاوید کو فائرنگ کرکے موت کے گھاٹ اتار دیا۔

مزیدخبریں