کوئٹہ (آئی این پی) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کوئٹہ ون کے جج جان محمد گوہر نے متحدہ قومی موومنٹ کے سربراہ الطاف حسین کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کا حکم دے دیا۔ یہ حکم عدالت کے جج نے بانی پاکستان تنظیم کے مرکزی چیف آرگنائزر خدائے دوست کاکڑ کے تھانہ سٹی میں دائر مقدمہ کی سماعت کے موقع پر دیا۔ درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ ایم کیو ایم کے قائد نے پاک فوج اور اداروں کے خلاف ہرزہ سرائی کرتے ہوئے ان کی ساکھ کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی ہے لہٰذا ان کیخلاف قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے۔
کوئٹہ: الطاف حسین کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری
Oct 07, 2015