نئی دہلی (نیٹ نیوز) بھارتی ہندو انتہا پسند تنظیم شیوسینا نے پاکستان کیخلاف ہرزہ سرائی کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی فوج کو چاہئے کہ وہ پاکستان میں گھس کر دہشت گردی کا جڑ سے خاتمہ کرے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق شیوسینا کے ترجمان نے مقبوضہ کشمیر میں جھڑپ کے دوران چار بھارتی فوجیوں کی ہلاکت پر کہا کہ پاکستان دہشت گردوں کو سپانسر کررہا ہے۔ بھارتی فوج نے دہشت گردوں کا خاتمہ کرنے کیلئے میانمار میں گھس کر کارروائی کی اور وہ ایسا ہی پاکستان کے زیرتسلط کشمیر میں بھی کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔