سرگودھا (نامہ نگار) جوہر کالونی سے چیئر مین کے امیدوار محسن قریشی کو ساجد شہید پولیس نے موٹر سائیکل چوری کے الزام میں گرفتارکر لیا۔ کروڑ پتی محسن قریشی بیرون ملک کاروبار کرتے ہیں۔ وہ ایک اور مقدمے کی تفتیش کے لئے عبوری ضمانت کرواکر تھانہ ساجد شہیدگئے تو پولیس نے انہیں کچھ عرصے قبل جناح کالونی سے چوری ہونے والی ایک موٹر سائیکل کے الزام میں گرفتار کر لیا۔ ان کے حامیوں ملک اسلم اعوان، آصف قریشی اور شیخ رضوان کا کہنا تھا محسن قریشی کیخلاف اوچھے ہتھکنڈے اختیار کئے جا رہے ہیں۔