لاہور (خصوصی نامہ نگار) عوامی تحریک نے اپنے متفقہ فیصلے میں این اے 122کے ضمنی انتخاب میں تحریک انصاف کی مکمل حمایت کا فیصلہ کیا ہے اور پی پی147سے عوامی تحریک کے صوبائی امیدوار اشتیاق چودھری نے پی ٹی آئی کے شعیب صدیقی کے حق میں دستبردار ہونے کا اعلان کیا ہے جبکہ این اے 122 سے عوامی تحریک پہلے ہی عبدالعلیم خان کے حق میں دستبرداری کا اعلان کرچکی ہے۔ شعیب صدیقی نے کہا کہ 11 اکتوبر دھاندلی کرنیوالوں کو بے نقاب کرنے کا دن ہے۔ شعیب صدیقی نے عوامی تحریک اور اشتیاق چودھری کا دستبرداری پر شکریہ ادا کیا۔ دریں اثناء انجمن تاجران لاہور کے صدر میاں طاہر فیروز اور جنرل سیکرٹری حاجی طارق نوید نے پی پی 147 سے اپنی تمام ذیلی تنظیموں کی طرف سے ضمنی الیکشن میں پی ٹی آئی کی حمایت کا اعلان کیا۔
عوامی تحریک کا امیدوار پی پی 147 سے بھی پی ٹی آئی کے حق میں دستبردار
Oct 07, 2015