اوسلو (آن لائن) طبیعات کے شعبے میں نوبل انعام جیتنے والوں کے ناموں کا اعلان کردیا گیا۔ جاپان اور کینیڈا کے سائنسدانوں کو مشترکہ ایوارڈ کا حقدار قرار دے دیا گیا۔ طبیعات کے شعبے میں نوبل انعام جیتنے والے ٹاکاکی کجیٹا کا تعلق جاپان سے ہے جبکہ آرتھر مکڈونلڈ کینیڈا کے شہری ہیں، دونوں سائنسدانوں کو یہ انعام ایٹم میں موجود نیوٹرون پارٹیکلز کا مادہ دریافت کرنے پر دیا گیا۔ نوبل پرائز کمیٹی نے کہا کہ اس دریافت سے کائنات کی حرکت کو سمجھنے میں کافی مدد ملی، دونوں سائنسدانوں کو 9 لاکھ 62 ہزار ڈالر بطور انعام دئیے جائیں گے۔
طبیعات کا نوبل انعام جاپان اور کینیڈا کے سائنسدانوں کو مشترکہ طور پر دیدیا گیا
Oct 07, 2015