اوکاڑہ میں پی ٹی آئی کا شو آف پاور، کپتان کا ن لیگ پر لاٹھی چارج

اوکاڑہ میں انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے چئیرمین تحریک انصاف عمران خان نے حسب روایت ن لیگ پر کڑی تنقید کی۔کپتان وزیراعظم نواز شریف پر لفظوں کے نشتر چلاتے رہے۔ کہا کہ میاں صاحب آپ تھوڑی دیر سب کو بیوقوف بنا سکتےہیں، زیادہ دیر نہیں، کبھی سوچا نہیں تھا لیکن یہ کہنا پڑے گا کہ آصف زرداری نواز شریف سے بہتر تھا۔
کپتان نے یہہیں بس نہیں کیا، کہا کہ نواز شریف نے جو کہنا ہے انہیں خود آکر کہیں، درباریوں چمچوں اور سیالکوٹ کے رنگ بازوں سے گالیاں نہ دلوائیں، سرعام سب کے سامنے کہتا ہوں نواز شریف پاکستان کے کرپٹ ترین آدمی ہیں۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ ہمارے وزیراعظم بھیکاریوں کی طرح پیسے مانگتے ہیں، ہر پاکستانی ایک لاکھ ایک ہزار روپے کا مقروض ہے ۔ملک میں نوکریاں نہیں، انصاف نہیں، تعلیم کا نظام بھی درست نہیں، اسپتالوں میں ایک ایک بیڈ پر چار چار مریض پڑے ہیں،عمران خان کا کہنا تھا کہ وہ ایک تحریک کی تیاری کر رہے ہیں جو ہمیں عظیم قوم بنائے گی، اوکاڑہ صرف انتخاب کےلئےنہیں نوجوانوں کوبڑی تحریک میں شامل کرنے آئے ہیں۔ وعدہ کرتے ہیں عوام کے حقوق کیلئے پوری جنگ لڑیں گے، اقتدار میں آکر عوام کے ٹیکس کا ایک روپیہ بھی اپنے اوپر خرچ نہیں کریں گے، ن لیگ جسے مرضی ساتھ ملا لے، گیارہ اکتوبر کو لاہور میں جیتیں گے اور اوکاڑہ میں تگڑا مقابلہ کرینگے۔

کپتان نے پورے پنجاب سے اپنے ٹائیگرز کو لاہورطلب کرلیا ،جمعے کومزنگ چونگی لاہورمیں بڑاجلسہ کریں گے

اوکاڑہ جلسے میں شرکت کے لیے روانگی سے قبل لاہور ایئرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ وزیرریلوے خود ریلوے کالونی میں مہم چلائے اور نوکریاں بانٹے تو الیکشن شفاف کیسے ہو گا، یہ تو ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی ہے

عمران خان کا کہنا تھا کہ ن لیگ سمجھتی تھی کہ وہ الیکشن آسانی سے جیت جائے گی لیکن انہیں پتہ نہیں تھا کہ ہم نے علیم خان کی صورت میں سیکرٹ ویپن رکھا ہوا ہے،انہوں نے ٹائیگرز کوہدایت کی وہ جمعے کو جلسے کیلئے لاہورپہنچیں۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...