اسلام آباد(صباح نیوز)عالمی وےکسےن آڈٹ نے پاکستان کے حفاظتی ٹےکوں کے نظام کو تسلی بخش قرار دے دےا۔ بچوں کے حفاظتی ٹےکہ جات کے پروگرام مےں بہتری اور اصلاحات کے تحت پہلی مرتبہ عالمی آڈٹ کراےا گےا ۔ اس سلسلے مےں عالمی ماہرےن کی ٹےم نے پاکستان کا دورہ کےا اور وفاقی اور صوبائی سطح پر وےکسےن کی دےکھ بھال، اس کی ترسےل کا نظام اور رےکارڈ کےےپنگ کا تفصےلی جائزہ لےا۔ بےن الاقوامی آڈٹ نے اس بات کا بھی جائزہ لےا گےا کہ کےا وےکسےن عالمی معےار کے مطابق کی جا رہی ہے۔ عالمی آڈٹ ٹےم نے تمام تر پہلوﺅں کا تفصےلی جائزہ لےنے کے بعد پاکستان مےں ای پی آئی کے تحت وےکسےنےشن کے نظام کو تسلی بخش قرار دےا۔
ویکسیئن آڈٹ