لاہور(خصوصی نامہ نگار) پوری قوم پاک فوج کے شانہ بشانہ دشمن کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کیلئے تیار ہے۔ محرم الحرام میں فرقہ وارانہ ہم آہنگی اور اتحاد ویکجہتی کی فضا برقرار رکھی جائے۔ ان خیالات کا اظہار تنظیم ’’اخوتِ اللہ اکبر‘‘ کے ایک اجلاس میں کیا گیا ۔ اجلاس میں رانا زید حبیب، گلزار احمد ڈوگر، آصف بھٹی، طارق گل، حاجی صفدر، اسجد باجوہ، سہیل مغل،رانا زیاد، ظفر وڑائچ ،رانا عمران، عابد گجر، سرفرازملک، رانا طاہر ودیگر نے شرکت کی۔
محرم الحرام میں اتفاق و اتحاد کی فضاء برقرار رکھی جائے: رانا زید حبیب و دیگر
Oct 07, 2016