آل رائونڈرعماد وسیم کا پرکشش ملازمتوں کی پیشکش قبول کرنے سے انکار

لاہور( حافظ محمد عمران/ نمائندہ سپورٹس) آل راونڈر عماد وسیم نے مختلف محکموں اور بینکوں کی جانب سے پرکشش ملازمتوں کی پیشکش قبول کرنے سے انکار کر دیا ہے۔ذرائع کے مطابق انہیں رواں برس بھی مختلف محکموں کی جانب سے اچھے عہدے کے ساتھ بھاری تنخواہ پر ملازمت کی پیشکش کی گئی تھی لیکن آل راونڈر نے کسی بینک یا محکمے کی ملازمت اختیار کرنے سے معذرت کی ہے۔ عماد وسیم اسلام آباد ریجن کی نمائندگی کرتے ہیں۔ عماد وسیم انگلینڈ کیخلاف عمدہ کارکردگی سے ماہرین کو متاثر کرنے میں کامیاب رہے جبکہ متحدہ عرب امارات میں ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹی ٹونٹی سیریز میں مین آف دی سیریز قرار پائے۔ آل راونڈر نے ریجن کی نمائندگی کی خاطر بھاری تنخواہ کی ملازمت قبول کرنے سے انکار کیا ہے۔ وہ قومی سطح کی کرکٹ میں کسی بھی محکمے کے بجائے اپنے ریجن کی نمائندگی کو زیادہ اہم سمجھتے ہیں۔ جونئیر سلیکشن کمیٹی کے سربراہ اور ایس این جی پی ایل کے ہیڈ کوچ سابق ٹیسٹ کرکٹر باسط علی کا کہنا ہے کہ کھلاڑیوں کی خواہش ہوتی ہے کہ وہ کسی ڈیپارٹمنٹ کی نمائندگی کریں‘ کھلاڑی ڈیپارٹمنٹ سے ہی قومی ٹیم میں جگہ بناتے ہیں عماد وسیم واحد کرکٹر ہے جو اب تک ریجن کے ساتھ منسلک ہیں اور پاکستان ٹیم میںپہنچا ہے۔عماد کے مطابق ریجن نے ابتک سپورٹ کیا اور بہترین مواقع فراہم کیے ‘کسی بھی سطح کے مقابلوں میں اپنے ریجن کی نمائندھی سے بڑھکر کوئی اعزاز نہیں ہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...