جنوبی چین سمندر کے جزیروں پر انڈونیشین فضائیہ کی مشقیں

Oct 07, 2016

جکارتہ (اے ایف پی) انڈونیشیا کی فضائیہ نے جنوبی چینی سمندر میں بڑے پیمانے پر فوجی مشقیں شروع کر دیں۔ اس علاقے میں جزیروں پر چین کا بھی دعویٰ ہے۔ ناتونا جزائر پر ہزاروں فوجیوں، ایف 16 سخوئی اور ہرکولیس طیاروں نے ایکسرسائزز میں شرکت کی۔ فوجی ترجمان تانانگ سلیمان نے کہا ڈریمز کا مقصد خطرے سے نمٹنے کیلئے تیاری اور چیلنجر سے نمٹنا ہے۔ رواں برس چینی جہازوں سے آمنا سامنا ہوا تھا۔

بھارت : اڑیسہ میں جاپانی بخار سے
27 روز میں 30 بچے ہلاک
نئی دہلی (بی بی سی) انڈیا کی ریاست اڑیسہ میں سرکاری اعداد و شمار کے مطابق ملکاان گری ضلعے میں جاپانی بخار اینسفلائٹس سے گذشتہ 27 روز میں تقریباً 30 بچوں کی موت ہو چکی ہے۔ اس بیماری سے گذشتہ روز ہی پانچ بچے ہلاک ہوئے ہیں جن میں سے بیشتر بچے ہسپتال لاتے وقت یا پھر ہسپتال لانے سے پہلے ہی چل بسے۔
اڑیسہ کے ضلع ملکان گری کے کرکڈّا بلاک کے پوٹریل گاو¿ں میں رہنے والے ایک کسان ببی ٹاکری کی تین سالہ بیٹی جھانسی کی طبیعت شدید بگڑ گئی اور انھیں صبح ہسپتال میں داخل کیا گیا لیکن شام تک ہی ان کی موت ہو گئی۔ جھانسی کی طرح ہی ملکان گری کے مختلف علاقوں سے بھی مسلسل بچوں کی موت کی خبریں آ رہی ہیں۔ سرکاری اعداد وشمار کے مطابق اس وقت 100 سے زیادہ بچوں کا ہسپتال میں علاج ہو رہا ہے۔ جس علاقے میں یہ جاپانی بخار پھیلا ہے وہ قبائلی علاقہ ہے اور یہی وجہ ہے کہ اس بارے میں مکمل اور تفصیلی معلومات نہیں مل پا رہی ہیں۔

مزیدخبریں