مری (نامہ نگار خصوصی) وزیراعظم محمد نواز شریف بیلا روس کے صدر کے ساتھ بذریعہ ہیلی کاپٹر اسلام آباد سے چھانگلا گلی پہنچے جہاں وزیراعظم محمد نواز شریف نے ان کے اعزاز میں ظہرانہ دیا۔ اس موقع پر بیلا روس کے صدر الیگزینڈر اور نواز شریف کے درمیان دونوں ملکوں کے باہمی امور پر تبادلہ خیال ہوا۔ بیلا روس کے صدر اور ان کے ساتھ آنے والے مہمانوں نے گلیات کی خوبصورتی کو سراہتے ہوئے اس علاقے کو جنت نظیر خطہ قرار دیا۔ بعد ازاں وہ اسلام آباد چلے ہو گئے۔ وزیر اعظم اور بیلا روس کے صدر کی آمد کے موقع پر راولپنڈی، اسلام آباد اور ایبٹ آباد کے ضلعی افسران کی دوڑیں لگی رہیں۔
چھانگلا گلی: وزیراعظم کا صدر بیلاروس کے اعزاز میں ظہرانہ، ضلعی افسروں کی دوڑیں لگ گئیں
Oct 07, 2016