پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں جھگڑے پر عمران کی اسدعمر کو مبارکباد

اسلام آباد (آئی این پی+نوائے وقت رپورٹ) عمران خان نے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں مسلم لیگ (ن) اور پیپلزپارٹی کے درمیان الزام تراشی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے اسد عمر کو مبارک باد دیتے ہوئے اپنے موقف کو درست قرار دے دیا۔ سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس سے قبل عمران خان اور اسد عمر کے درمیان دلچسپ مکالمہ ہوا۔ مشترکہ اجلاس میں مسلم لیگ (ن) اور پیپلزپارٹی کے درمیان تلخ کلامی پر بات کرتے ہوئے عمران خان نے پارٹی رہنما اسد عمر کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ دیکھا کہ پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں(ن) لیگ اور پیپلزپارٹی والے آپس میں لڑپڑے جس پر اسد عمر نے مسکراتے ہوئے تعجب کا اظہار کیا۔ عمران نے اسد عمر سے کہا کہ کیا تمہیں نہیں پتہ مسلم لیگ ن اور پی پی نے اجلاس کا تیا پانچہ کیا اور جھگڑے کی وجہ سے اجلاس ملتوی کرنا پڑا۔

ای پیپر دی نیشن