عزیزآباد سے صرف دس فیصد اسلحہ ملا نوے فیصد ابھی باقی ہے: منظور وسان

کراچی (صباح نیوز) وزیر صنعت سندھ منظور وسان نے کہا ہے کہ گزشتہ روز جتنا اسلحہ ملا وہ صرف دس فیصد تھا ۔نوے فیصد اسلحہ باقی ہے وہ بھی پکڑا جائیگا۔جمعرات کو سندھ سیکرٹریٹ کے باہر وزیرصنعت منظور وسان میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے، انہوں نے اس کو عالمی سازش قرار دیتے ہوئے کہا کہ سابق صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف سے پوچھا جائے کہ اسلحہ کیسے پہنچا ۔منظور وسان نے کہا کہ اینٹی ائر کرافٹ گن شہروں سے نکلنا حیران کن ہے ۔ ایسا اسلحہ ہیلی کاپٹر گراسکتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ اس میں جو بھی ملوث ہوا اس کو سزا ضرور ملے گی ۔ اگر مجھے ٹاسک ملا تو میں انکوائری کروںگا۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...