واشنگٹن میں میڈیا بریفنگ کےدوران جان کربی کا کہنا تھا کہ مسئلہ کشمیر پرامریکا کا مؤقف پراناہے، پاکستانی اوربھارتی رہنما دہشتگردی کا شکار ہر شہری کے قتل پر آنسو بہاتے ہیں، پاکستان اور بھارت کو براہ راست مذاکرات سے مسئلہ کشمیر حل کرنا ہوگا، جان کربی نے کہا کہ پاکستان کودہشتگردریاست قراردینےکیلئےکسی آن لائن پٹیشن کا علم نہیں، پاکستان،امریکا اور اقوام متحدہ ملکر خطے کے استحکام کیلئےکام کریں گے،انہوں نے کہا کہ دہشتگردی سے پاکستان، افغانستان اور بھارت میں بچے بھی متاثر ہوئے، پاکستان کے ایٹمی ہتھیاروں سےمتعلق انہوں نےواضح کیا کہ پاکستانی ہتھیارمکمل طور پرمحفوظ ہیں۔