کشمیریوں کی اقوام متحدہ کے دفتر کی جانب مارچ کی کال پر بھارتی فوج آپے سے باہر ہوگئی۔

مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی مظالم کے خلاف شٹر ڈاؤن ہڑتال کو اکیاون دن بیت گئے، ایسا دنیا کی تاریخ میں دوسری بار ہوا ہے جب اتنے طویل عرصے تک شٹر ڈاؤن ہڑتال جاری ہے، جنت نظیر وادی میں بھارتی مظالم کا سلسلہ جاری ہے، اڑی، بارہمولا اور پھر ہنڈوارا میں فوجی اڈوں پر حملوں کے بعد بھارتی غنڈوں نے کمشیریوں کے خلاف وحشیانہ کارروائیاں تیز کردیں۔ بھارتی فوجی دہشتگردوں نے کشمیریوں کے تمام حقوق سلب کر رکھے ہیں، آٹھ جولائی سے اب تک ایک بھی جمعہ ادا نہیں کرنے دیا گیا، ایک بار پھر بھارتی فوجیوں نے تمام مساجد کی تالہ بندی کر دی، حریت کانفرنس نے اقوام متحدہ کے دفتر کی جانب مارچ کی کال دی تو بھارتی فوج آپے سے باہر ہو گئی، کشمیریوں کو روکنے کیلئے جدید اسلحہ سے لیس بھارتی فوج نہتے کشمیریوں کے سامنے آگئی، اس دوران سرینگر سمیت تمام اضلاع میں کشمیریوں اور بھارتی فوج کے درمیان شدید جھڑپیں بھی ہوئیں، مقبوضہ کشمیر میں آٹھ جولائی سے شروع ہونے والے مظالم میں اب تک ایک سو پندرہ سے زائد کشمیری جام شہادت نوش کر چکے ہیں

ای پیپر دی نیشن