راہول گاندھی نے مودی سرکار کو اوقات دکھائی تو پورا بھارت ہی راہول کے خلاف ہو گیا۔

مودی سرکار کو ایک کے بعد ایک ڈرامے کی وضاحت کرنا مشکل ہوتی جارہی ہے، کانگریسی رہنماؤں کی جانب سے سرجیکل سٹرائیک پر شدید تنقید کی جارہی ہے، بھارتی سیاستدان راہول گاندھی نے وزیراعظم نریندر مودی کو آڑھے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا ہے کہ مودی نفرت پھیلا کر اور آپس میں پھوٹ ڈال کر اقتدار میں برقرار رہنے کی سیاست کر رہے ہیں۔ راہول گاندھی نے سخت زبان استعمال کی اور مودی کو خون کا سوداگر قرار دے دیا، راہول گاندھی نے مودی سرکار کو اوقات دکھائی تو پورا بھارت ہی راہول کے خلاف ہو گیا، وزیراعلی دلی اروند کیجریوال اور حکومتی وزرا راہول گاندھی کے خلاف زہر اگل رہے ہیں، جبکہ بی جے پی کے انتہا پسند بھی کانگریسی رہنما کے سچ کے خلاف انگارے اگلنے میں مصروف ہیں، بھارتی میڈیا بھی خوب جلتی پر تیل ڈالنے کا کام کر رہا ہے، جبکہ سوشل میڈیا پر بھی راہول کے خلاف نازیبا الفاظ استعمال کئے جارہے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن