کراچی: قانون نافذ کرنے والے ادارے کا عزیز آباد اوراس سے ملحقہ علا قوں میں تمام بند مکانات کی سرچنگ کا فیصلہ۔

عزیزآباد کے بند مکان سے اسلحے کی کھیپ ملنے اور شہرمیں مزید ذخائرکی موجودگی کی شبہ میں سیکیورٹی ادارے حرکت میں آگئے ہیں،ذرائع کے مطابق قانون نافذ کرنے والے اداروں نےعزیز آباد اوراس سے ملحقہ علا قوں میں تمام بند مکانات کی سرچنگ کا فیصلہ کیا گیا ہے، ذرائع کاکہنا ہے، ایک سال یا زائد عرصے سے بند مکانات کی تلاشی لی جائےگی، جس میں علاقہ مکینوں اور سٹیٹ ایجنٹس کی مدد بھی لی جائے گی، سیکیورٹی اداروں نے عزیزآباد میں واقع خالی مکانات کےکوائف جمع کرانے کافیصلہ بھی کرلیاہے

ای پیپر دی نیشن