اسلام آباد میں انسداد دہشتگردی کی عدالت کے جج سید کوثرعباس زیدی نے بیرسٹر فہد ملک قتل کیس کی سماعت کی۔ ملزمان راجہ ارشد اور نعمان کھوکھر کو چودہ روزہ جوڈیشل ریمانڈ کے بعد سخت سیکیورٹی میں عدالت پیش کیا گیا، مدعی کے وکیل نے عدالت کو آگاہ کیا کہ مقدمے کا تیسرا ملزم ہاشم خان بھی گرفتار ہو چکا ہے اور ہائیکورٹ نے پولیس قوانین کے تحت تفتیش کا حکم بھی دیا ہے۔ ملزمان کے وکیل نے عدالت میں کہا کہ ملزم راجہ ارشد اور نعمان کھوکھر کے ساتھ ناانصافی ہورہی ہے، جس پرعدالت نے ریمارکس دیئے کہ ملزم راجہ ارشد نے ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی ہے اورعدالت ہائیکورٹ کے حکم پر عمل درآمد کی پابند ہے۔ عدالت نے مقدمہ کی مزید سماعت بیس اکتوبر تک ملتوی کرتے ہوئے ملزمان کے جوڈیشل ریمانڈ میں تیرہ روز کی توسیع کر دی۔
فہد ملک قتل کیس:عدالت نے ملزمان کے جوڈیشل ریمانڈ میں20 اکتوبر تک توسیع کردی۔
Oct 07, 2016 | 13:41