پتوکی میں ٹیکسٹائل کمپنی کے ملازمین کو لے جانے والی بس لنڈا پھاٹک پر ٹرین کی زد میں آئی گئی، خوفناک حادثے میں متعدد افراد جاں بحق اورکئی زخمی ہوگئے۔ مرنے والوں میں پتوکی کے نواحی گاؤں ڈھولن چک کا اٹھارہ سالہ وحید اور پولیس کانٹسیبل محمد یوسف بھی شامل ہے۔ حادثے کے فوری بعد زخمیوں کو طبی امداد کے لیے ٹی ایچ کیو اور سول ہسپتال منتقل پتوکی کیا گیا۔ جبکہ پانچ زخمیوں کو تشویشناک حالت کے پیش نظر لاہور کے جناح ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ عینی شاہدین کے مطابق حادثہ ریلوے ملازم کی غفلت سے پیش آیا ہے۔ ٹرین کی آمد پر پھاٹک پر تعینات ریلوے ملازم سو رہا تھا جس سے پھاٹک کھلا رہا۔ عینی شاہدین کے مطابق بس ڈرائیور نے ٹرین دیکھ کر رکنے کے بجائے جلد بازی میں پھاٹک کراس کرنے کی کوشش کی جس سے بس کا پچھلا حصہ ٹرین کی زد میں آگیا۔