مسلم لیگ ن کی راشدہ یعقوب کی نااہلی کا فیصلہ برقرار، PP78 میں دوبارہ الیکشن ہوگا ۔

جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے تین رکنی بنچ نے چار مارچ کو کیس کا فیصلہ محفوظ کیا تھا، جسٹس دوست محمد نے فیصلہ سناتے ہوئے مسلم لیگ ن کی راشدہ یعقوب کی نااہلی کے خلاف دائر درخواستیں خارج کردیا، عدالت نے الیکشن ٹربیونل کی جانب سے نااہلی کا فیصلہ برقرار رکھتے ہوئے الیکشن کمیشن کو حلقہ پی پی اٹہتر میں دوبارہ انتخاب کرانے کا حکم دے دیا۔ واضح رہے کہ الیکشن ٹربیونل نے اثاثہ جات چھپانے پرمسلم لیگ ن کی راشدہ یعقوب کو نااہل قرار دیا تھا۔ الیکشن ٹربیونل کے فیصلے کے خلاف راشدہ یعقوب نے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی تھی۔

ای پیپر دی نیشن