مال آف لاہور ،گرین ویلی میں 1300cc کار کے فاتح کا اعلان

Oct 07, 2017

لاہور(پ ر) مال آف لاہو ر میں ون، اے کار پروموشن میں1300cc کا رکے فاتح تحسین اللہ کے نام کا اعلان کر دیا گیااور 2 ملین مالیت کے زبر دست انعامات جیتنے والے فاتحین کے ناموں کا بھی اعلان کر دیا گیا۔مال آف لاہور میں گرین ویلی سمیت کسی بھی آئوٹ لیٹ سے 2,999 مالیت کی خریداری کرنے والوں کا نام گرینڈ پرائزکے لئے قرعہ انداری میں شامل کیے گئے تھے۔ 18اگست2017 سے شروع ہونے والی زبردست آفر 28ستمبر 2017 تک جاری رہی۔ مال آف لاہور کے سٹاف اور مینیجمنٹ کی طرف سے خصوصی انتظامات کیے گئے۔اسی طرح اپریل 2017 میں خریداری پر بحریہ ٹائون کی جانب سے جیتنے والے کوبحریہ ٹائون میں پلاٹ اور دیگر کو انعامات دیئے گئے۔مال آف لاہور ایسی پرموشن کے انعقاد میں شہرت رکھتا ہے۔یہ پہلا پریمیئم شاپنگ مال ہے جہاں ہر قسم کے مقامی اور بین الاقوامی برانڈز موجود ہیں ۔

مزیدخبریں