کراچی میں ’موبائل منی ہیکاتھون‘ کے انعقاد کے لیے موبائل کمپنیوں کاباہمی اشتراک

کراچی(کامرس رپورٹر)پاکستان کی موبائل انڈسٹری سے وابستہ اہم کمپنیوں نے کراچی میں ہفتہ 7 سے اتوار 8اکتوبر کو ہونے والی دو روزہ موبائل منی ہیکاتھون کے انعقاد کے لیے اشتراک عمل قائم کرلیا ہے۔ ٹیلی نار مائیکروفنانس بینک اور جاز کیش، GSMA کے ساتھ مل کر ہیکاتھون میں شرکت کرنے والی کمپنیوں اور مالیاتی خدمات کی صنعت سے وابستہ ڈیولپرز ، بینک، ایگریگیٹرز، پے منٹ سوئچز، اسٹارٹ اپس، فنٹیک کمپنیاں اور مستحکم پلیئرز کی میزبانی کریں گے۔ جو ہفتے کے اختتام پر مل کر ایک یکساں APIکے استعمال سے متعلق سلوشن کی تیاری اور جانچ کے چیلنج کے لیے مل کر غور کریں گے۔ ہیکاتھون کا انعقاد کراچی میں ٹیکنالوجی انٹرپرنیوررز اور اسٹارٹ اپس کے کمیونٹی مرکزڈاٹ زیرو میں منعقد ہوگی۔ ٹیکنالوجی اور ڈیجیٹل سلوشنز کے ذریعے تجارتی مقاصد کے لیے سرمایہ کاری اور مالیاتی شمولیت کے مواقع فراہم کرکے چھوٹے کاروباری اداروں کے لیے سرمائے کی فراہمی کو فروغ دینے والا ادارہ ،کارانداز پاکستان بھی اس اہم ایونٹ کے اسپانسرز میں شامل ہے۔ اس بارے میں شاہد مصطفیٰ جاز کی چیف ڈیجیٹل آفیسر عنیقہ افضل سندھوکارانداز کے سی ای او علی سرفراز ودیگر نے خطاب کیا۔

ای پیپر دی نیشن