جمہوری، پر امن پاکستان کیلئے جدوجہد کے عزم پر قائم ہیں: بلاول

Oct 07, 2017

کراچی( اسٹاف رپورٹر) پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ 30نومبر کو پیپلزپارٹی کی گولڈن جوبلی دھوم دھام اور جوش و جذبے سے منائے گی۔ وہ بلاول ہائوس میں اجلاس سے خطاب کررہے تھے جس میں گولڈن جوبلی کی تیاریوں کا جائزہ لیا گیا او راہم فیصلے کئے گئے ۔ صوبائی وزیر بلدیات جام خان شورو نے پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو سے ملاقات کی اور ان کو کراچی میں صفائی ستھرائی کی صورتحال ا ورترقیاتی کاموں کے بارے میں بتایا ۔ فیصل کریم کنڈی سے ملاقات میں بلاول بھٹو نے کہا کہ 2018 میں پیپلزپارٹی صوبہ کے پی کے میں بھی کامیاب ہوگی انہوں نے کہا کہ وہاں کے عوام پیپلزپارٹی کے ساتھ ہیں۔
بلاول

مزیدخبریں