سنگساری کی سزاؤں کے مستحق مذہب کے ٹھیکیدار بنے بیٹھے : ترجمان پروفیسر ساجد میر

Oct 07, 2017

لاہور ( پ ر) امیر مرکزی جمعیت اہل حدیث پاکستان سینیٹر پروفیسر ساجد میر کے ترجمان حافظ بابر فاروق رحیمی نے تحریک انصاف کے فواد چوہدری کی طرف سے پروفیسر ساجد میر کے بارے میں بیان کو حقائق کے منافی اور لغو قراردیتے ہوئے کہا کہ پروفیسر ساجد میر نے آج تک کسی پر کفر کا فتوی نہیں لگایا۔ فواد چوہدری کے پاس کوئی دلیل ہے تو وہ سامنے لائیں۔ سنگساری کی سزاؤں کے مستحق مذہب ٹھیکیدار بنے بیٹھے ہیں۔ پروفیسر ساجد میر نے فرقہ واریت کے خاتمے اور کفر کے فتووں کو روکنے کے لیے پہلے ملی یکجہتی کونسل اور پھر متحدہ مجلس عمل کا دستور ترتیب دیا جس میں اولین طور پربین المسالک ہم آہنگی اور مشترکات کو فروغ دیا۔

مزیدخبریں