پیکرا نے ایس پی آئی انشورنس کی ریٹنگ ”اے“ کردی

Oct 07, 2017

لاہور(پ ر) پاکستان کے بڑے کاروباری گروپ یونائیٹڈ انٹرنیشنل گروپ کی ممبر کمپنی ایس پی آئی انشورنس کمپنی لمیٹڈ کی ریٹنگ پاکستان کریڈٹ ریٹنگ ایجنسی پیکرا نے A- سے بڑھا کر A کر دی۔تفصیلات کے مطابق پیکرا نے مجوزہ طریقہ کار کے تحت مکمل جائزہ لے کر ایس پی آئی انشورنس کمپنی کی آئی ایف ایس ریٹنگ جو پہلےA- تھی اس کوA کر دیا گیا پیکر احکام کے مطابق ایس پی آئی انشورنس کی مضبوط مالی حیثیت، بہتر انتظامی معاملات اور معیاری کسٹمر سروسز کمپنی کیA ریٹنگ کا ذریعہ بنی ہیں۔ ایس پی آئی انشورنس کمپنی کا انتظامی کنٹرول اکثریتی شیئرز کے ساتھ یونائیٹڈ انٹرنیشنل گروپ کے پاس ہے،جن کے پاس 69فیصد شیئرز ہیں۔

، جبکہ23فیصد شیئرز کے ساتھ سلک بنک دوسرا بڑا پارٹنر ہے اور8فیصد شیئرز کے ساتھ سعودی پاک لیزنگ کمپنی بھی حصہ دار ہے۔ میاں ایم اے شاہد نے کہا کہ ہمAریٹنگ کے حصول پر اللہ رب العزت، پیکر احکام، بورڈ آف ڈائریکٹرز، معزز صارفین اپنی انتظامیہ اور کارکنوں کے شکر گزار ہیں۔

مزیدخبریں